اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ، یو سی پی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(لاہور نیوز) ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کی ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی سپورٹس چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابیوں کا جشن منانے کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں میڈم خدیجہ عامر اور میاں حمزہ عامر نے شرکت کی، جبکہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کالجز سہیل افضل نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب کے دوران یو سی پی کی خواتین کراٹے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر 7 لاکھ 8 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی، یو سی پی کی مینز کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے پر 10 لاکھ 80 ہزار روپے، مینز سوئمنگ ٹیم کو 17 لاکھ 16 ہزار روپے جبکہ ایتھلیٹکس ٹیم کو 15 لاکھ 96 ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے گئے، اسی طرح مینز ریسلنگ اور جوڈو ٹیم کو ایونٹ جیتنے پر 12 لاکھ روپے جبکہ مینز سکواش ٹیم کو 4 لاکھ 20 ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا۔

تقریب میں یو سی پی کی مینز کرکٹ ٹیم کی کامیابی کو بھی سراہا گیا، ٹیم نے چار روزہ فائنل میں ساسا پیکجنگ کو 69 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، تقریب میں کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور کھیلوں کے میدان میں یونیورسٹی کی نمائندگی کو سراہا گیا، انعامات کی تقسیم کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ کو مزید تقویت دینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے