اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، سرکاری و نجی سکولز دوبارہ کھل گئے

24 Aug 2026
24 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس کے ساتھ ہی صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولز دوبارہ کھل گئے۔

طویل تعطیلات کے بعد سکولوں میں ایک بار پھر رونقیں لوٹ آئیں، طلبا و طالبات خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں پہنچے، جبکہ اساتذہ نے بھی نئے تعلیمی مرحلے کے آغاز پر بچوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی سکولوں کے صحن اور راہداریاں بچوں کی چہچہاہٹ سے گونج اٹھیں۔

والدین  نے بھی بچوں کی سکول واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیا تعلیمی سال طلبہ کیلئے کامیابی، محنت اور روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو گا۔

صوبہ بھر کے سکولوں میں اساتذہ نے بچوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا، کئی سکولوں میں اساتذہ نے بچوں میں چاکلیٹس بھی تقسیم کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے