اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکول وینز، رکشوں اور بسوں میں اوورلوڈنگ، LPG سلنڈر کے استعمال پر کریک ڈاؤن کا حکم

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے محفوظ پنجاب، محفوظ روڈز کے وژن کے تحت ننھے بچوں کے تحفظ کے لیے سکول ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے سکول وینز، رکشوں اور بسوں میں اوورلوڈنگ اور گیس سلنڈر کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کو سکول لانے اور لے جانے والی کسی بھی گاڑی، ویگن یا رکشے میں LPG سلنڈر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق رکشہ ڈرائیور آگے والی نشست پر کسی بچے کو نہیں بٹھا سکیں گے، جبکہ رکشوں کے سائیڈز پر بیگ یا دیگر اشیاء لٹکانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ کینال روڈ پر چلنے والے رکشوں میں بھی اگلی نشست پر کسی سواری کو بٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پک اپ ڈرائیور فرنٹ سیٹ پر ایک سے زائد سواری بٹھانے سے گریز کریں، بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈی ایس پیز اور ایجوکیشن یونٹ کو سکول انتظامیہ اور والدین کو ٹریفک قوانین اور بچوں کی محفوظ سفری سہولیات کے حوالے سے آگاہی دینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنی ذمہ داری سمجھیں اور بچوں کے لیے محفوظ سواری کا انتخاب کریں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق کارروائی اور آگاہی کے لیے سکولوں کے باہر 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غیر محفوظ رکشوں اور ویگنوں کی نشاندہی کریں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے