اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پیر سے سکول کھلنے کی تیاریاں، اسٹیشنری کی خریداری میں اضافہ

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) پیر سے سکول کھلنے کے پیشِ نظر والدین نے بچوں کے ہمراہ اردو بازار کا رخ کر لیا، جہاں سکول کی ضروری اسٹیشنری کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اردو بازار میں والدین بچوں کیلئے کاپیاں، پنسلیں، ربڑ، مارکر اور کلرز سمیت دیگر تعلیمی سامان خریدنے میں مصروف ہیں، دکانداروں کے مطابق سکول کھلنے سے قبل اسٹیشنری کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ میں ایک کاپی 60 سے 100 روپے تک میں دستیاب ہے، جبکہ پنسل کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، ربڑ 5 سے 10 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ مارکر 20 روپے میں دستیاب ہے۔

بچوں کے کلرز کی قیمت 200 سے 300 روپے تک ہے، والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی سکول واپسی کیلئے ضروری سامان کی خریداری مکمل کی جا رہی ہے، تاہم مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے