09 Aug 2026
(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے صدر مملکت کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ آصف علی زرداری نے اپنے دو روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب صدر مملکت نے دورہ لاہور کے دوران مختلف اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔دوسری جانب دورہ مکمل ہونے کے بعد صدر مملکت لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئے۔
