23 Oct 2026
(لاہور نیوز) برائلر مرغی کے سرکاری نرخ بغیر کسی ردوبدل کے برقرار ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ بازاروں میں صافی گوشت شہریوں کو 700 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ ریٹ 370 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 384 روپے فی کلو جبکہ پرچون نرخ 398 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت 267 روپے مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 890 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔
