اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 341.00 زندہ مرغی
  • 494.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.22
  • یورو قیمت خرید: 320.60 قیمت فروخت : 321.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.33 قیمت فروخت : 375.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.92 قیمت فروخت : 196.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.03 قیمت فروخت : 198.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.58 قیمت فروخت : 75.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.09 قیمت فروخت : 905.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم کا بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی نغمے پر فنکاروں کو خراجِ تحیسن

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یومِ آزادی کی آمد کے موقع پر بلوچستان سے پیش کیے گئے خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو سراہتے ہوئے فنکاروں اور اس شاندار کاوش میں شامل تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے پیش کیے جانے والے اس خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو دیکھ کر ان کا دل فخر سے بھر گیا ہے۔

اُنہوں نے نغمے کے گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور اس شاندار کاوش کے پیچھے شامل ہر فرد کے لیے دلی قدر دانی اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افراد نے اپنے فن اور کاوش کے ذریعے پاکستان سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اُجاگر کیا ہے، انہوں نے بلوچستان کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کی کاوش کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے سے کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے