09 Aug 2026
(لاہور نیوز) چونگی امرسدھو بازار میں تجاوزات سےمکین اور راہگیر پریشان ہو گئے۔
شامی پارک (پرندہ مارکیٹ) سمیت دیگر جگہوں پر ریڑھیوں، پتھاروں، غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں، سڑک اور فٹ پاتھ پرتجاوزات کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔
دوسری جانب غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر شہریوں انتظامیہ سے تجاوزات اورغیرقانونی پارکنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
