جرم وانصاف
خاتون پولیس افسر کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس افسر گرفتار
23 Oct 2026
23 Oct 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خاتون پولیس افسر کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس افسر بشارت کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس افسر کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے معاملے کی انکوائری گزشتہ 8 ماہ سے جاری تھی۔
گرفتار پولیس افسر بشارت، متاثرہ خاتون پولیس افسر کا بیچ میٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
