اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15خوارج جہنم واصل

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) آپریشن ردالفتنہ3 کےتحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 15خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے۔

 

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔

سکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اور ان کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں، قوم کی حمایت سے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے