اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جشنِ آزادی 2026: لاہور میں میوزیکل پروگرامز سمیت دیگر تقریبات کا 15 روزہ شیڈول فائنل

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں جشنِ آزادی 2026 بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول فائنل کر لیا گیا ہے جبکہ شہر میں 9 سے 23 اگست تک مختلف کھیلوں، ریلیوں، میوزیکل پروگرامز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز 9 اگست کو سائیکل ریلی سے ہو گیا ہے جبکہ 10 اگست کو ڈیفنس میں موٹر بائیک ریلی کا اہتمام کیا جائے گا، 11 اگست کو نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں کراٹے ٹورنامنٹ ہو گا، جہاں میٹ ریسلنگ اور پاور لفٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور شہر بھر میں شاندار چراغاں کیا جائے گا۔ ٹاؤن ہال میں خصوصی لیزر شو پیش کیا جائے گا جبکہ لبرٹی چوک پر بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 13 اگست کو لبرٹی چوک میں میگا کنسرٹ اور شاندار آتش بازی کا اہتمام ہو گا، 14 اگست کو نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا تاہم اسی روز حضوری باغ میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہو گی۔

جشنِ آزادی کی تقریبات کا اختتامی ایونٹ 23 اگست کو ’’دنگل‘‘ ہو گا، اس دوران لاہور کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی پرچموں اور روشنیوں سے آراستہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے