اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 341.00 زندہ مرغی
  • 494.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.22
  • یورو قیمت خرید: 320.60 قیمت فروخت : 321.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.33 قیمت فروخت : 375.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.92 قیمت فروخت : 196.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.03 قیمت فروخت : 198.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.58 قیمت فروخت : 75.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.09 قیمت فروخت : 905.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات اور مجموعی معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ ملک کی سکیورٹی صورتِ حال اور امن و امان سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ ارکان کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے اور معاہدے کے اہم نکات، اس کی علاقائی اہمیت اور پاکستان کے لیے اس کے ممکنہ اثرات پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں دیگر اہم امور، حکومتی معاملات اور قومی پالیسی سے متعلق معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے