اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنے کی ہدایت

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنے کی ہدایت کر دی۔

محمد علی رندھاوا  نے تمام زونل ہیڈز کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کی مجموعی کارکردگی، عوامی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ہدایت کی کہ تمام زونل ہیڈز اپنے متعلقہ زونل دفاتر اور ماتحت پاسپورٹ دفاتر کو ماڈل دفاتر میں تبدیل کریں، جہاں صفائی، نظم و ضبط، مناسب ماحول اور پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے تمام زونل ہیڈز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ایف آئی اے زونل دفاتر کے ساتھ رابطہ رکھیں اور ایجنٹ و ٹاؤٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ دفاتر سے ان کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ کیش لیس پاسپورٹ فیس ادائیگی نظام سے متعلق آگاہی ویڈیوز تمام پاسپورٹ دفاتر میں نمایاں طور پر چلائی جائیں تاکہ درخواست گزاروں کو ادائیگی کے جدید طریقہ کار سے آسانی سے آگاہ کیا جا سکے۔

ڈی جی نے مزید ہدایت کی کہ پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس سے متعلق بینرز اور سٹینڈیز تمام پاسپورٹ دفاتر میں نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جائیں تاکہ عوام اس سہولت سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ جن درخواست گزاروں نے اپنے پاسپورٹس تاحال وصول نہیں کئے ان سے فوری رابطہ کر کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تجدیدِ پاسپورٹ کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کیا جائے تاکہ عوام کو تیز، منظم اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے