اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت، مزدور اور کسان بدحال ہیں، نئے صوبے بنانے پر بحث ہو سکتی ہے، تاہم شفاف انتخابات سے پہلے کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہونی چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں ہیں، ایک جھوٹے الیکشن کے ذریعے مصنوعی نظام قائم کیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوتے اور عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلیوں میں نہیں آتے، کوئی بڑی آئینی یا سیاسی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ بالخصوص بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ کیے بغیر، انہیں اس عمل میں شامل کیے بغیر اور ان کی رضامندی کے بغیر کوئی بڑا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ان کا پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی کا علاج اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا ہے، اس کے بعد ان کی رہائی اور ان پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں، بانی پی ٹی آئی کے قومی سیاست میں کردار کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کی کال ہرگز ایک دن کی کال نہیں ہوگی، اب گھروں سے باہر نکلنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ انقلاب صرف سیاسی جماعتیں نہیں لاتیں بلکہ پوری قوم لاتی ہے، اس لیے پوری قوم کو اس جدوجہد میں ساتھ دینا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے