اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت پنجاب میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد انصر کو کورس پر جانے کے باعث او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے، جبکہ محمد جواد حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری زبیدہ مبشر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ، سید اسد رضا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی، ستیش شہریار کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، محمد اختر منڈیرا کو ایڈیشنل کمشنر (اشتمال) ملتان، اور آفتاب حسین کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تسنیم علی کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے عہدے سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ضیغم عباس کو ترقی دے کر ڈائریکٹر سول ڈیفنس مقرر کیا گیا ہے، مزید برآں احسان اللہ کی خدمات ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں، جبکہ احمد ہارون کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر، ستھرا پنجاب اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے ان تقرریوں اور تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے