اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اگست 2026 کو جشنِ آزادی کا یادگار مہینہ بنانے کا فیصلہ

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اگست 2026 کو جشنِ آزادی کا یادگار مہینہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور سمیت صوبے بھر میں مختلف قومی، ثقافتی، کھیلوں اور تفریحی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جشنِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کو لاہور میں منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں جامع اور مربوط ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کھیلوں، ثقافتی، قومی اور فیملی انٹرٹینمنٹ سرگرمیوں کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے بتایا کہ شہر میں جشنِ آزادی قومی جوش و جذبے اور شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے گا، مختلف تقریبات کے ذریعے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور عوامی شرکت کو فروغ دیا جائے گا، اگست بھر سپورٹس ایونٹس، کلچرل پروگرامز، فیملی انٹرٹینمنٹ سرگرمیاں، ثقافتی کنسرٹس، آتش بازی، چراغاں اور خصوصی لائٹنگ جشنِ آزادی کا حصہ ہوں گے۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت کے مطابق لاہور جشنِ آزادی کی مرکزی تقریبات کا نمایاں مرکز ہو گا، لاہور کو اگست میں جشنِ آزادی کا مرکز بنایا جائے گا، جہاں شہریوں کیلئے بہترین تفریحی، ثقافتی اور قومی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح قومی یکجہتی، حب الوطنی اور سبز ہلالی پرچم سے محبت کے جذبے کو فروغ دینا ہے، جبکہ شہریوں کو جشنِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے