شہرکی خبریں
لاہورمیں بارش کے بعد موسم خوشگوار، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید رم جھم کا امکان
07 Aug 2026
07 Aug 2026
(لاہور نیوز) شہر کا موسم جزوی ابر آلود ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
