اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور لیوی کے خلاف آج احتجاج ہو گا، لیاقت بلوچ

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج ملک بھر میں شاہراہوں پر پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ  نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، عوامی دباؤ کے سامنے حکمرانوں کو بالآخر سرنڈر کرنا پڑے گا۔

انہوں  نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا اور لیوی کی صورت میں اضافی وصولیاں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، حکمران نوشتۂ دیوار پڑھیں کیونکہ عوامی جذبات میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ  نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر قومی خزانہ بھرنے کی پالیسی ترک کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے