اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشیں: ڈی سی لاہور کا واسا اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے واسا اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر بھر میں نکاسی آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر نگرانی شہر بھر میں نکاسی آب کا آپریشن جاری ہے، جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور واسا افسران فیلڈ میں موجود رہ کر بارشی پانی کی نکاسی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام علاقوں میں صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

ڈی سی لاہور  نے ہدایت کی ہے کہ مرکزی شاہراہوں، تمام انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی ہر صورت یقینی بنائی جائے، اس مقصد کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس، ہیوی مشینری اور واسا کا فیلڈ سٹاف مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ گلی محلوں اور رابطہ سڑکوں سے پانی کے اخراج کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو بارش کے اختتام تک مکمل استعداد کے ساتھ، جنریٹر بیک اپ سمیت فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب میں کسی قسم کی غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام افسران فیلڈ میں موجود رہ کر کلیئرنس کے عمل کی خود نگرانی کریں تاکہ انڈر پاسز میں پانی جمع نہ ہو اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے