شہرکی خبریں
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ: فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو، کروڑوں کا سامان خاکستر
05 Aug 2026
05 Aug 2026
(لاہور نیوز) رائیونڈ کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک نجی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے چار گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، جسے مکمل ہونے میں مزید دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی چھت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی، جبکہ فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا کپڑا اور فوم جل کر خاکستر ہو گیا۔
ریسکیو کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں 10 فائر وہیکلز اور 60 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
