اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کے میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 اضافی نشستیں بڑھانے کی تجویز

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجز میں اس وقت ایم بی بی ایس کی مجموعی طور پر 3 ہزار 476 نشستیں موجود ہیں۔

تدریسی ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافے کے بعد 475 اضافی نشستیں بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پی ایم ڈی سی کے مقررہ معیار کے مطابق نشستوں میں اضافے کے لیے درخواست دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ایم بی بی ایس کی نشستیں 325 سے بڑھا کر 350 کرنے کے لیے 25 اضافی نشستوں کی سفارش کی گئی ہے، اِسی طرح نشتر میڈیکل کالج ملتان، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور اور پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں 50، 50 اضافی نشستیں بڑھانے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب  قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں 25، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں 50 جبکہ ساہیوال، گوجرانوالہ اور امیرالدین میڈیکل کالج لاہور میں 50، 50 اضافی نشستیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، ڈی جی خان میں مزید 30 نشستیں بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

مزید برآں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے حکومت پنجاب سے تعلیمی سیشن 2025-26 میں 475 اضافی نشستوں پر داخلوں کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے