اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حضرت داتا گنج بخشؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) حضرت داتا گنج بخشؒ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

عرس کے آخری روز عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے داتا دربار میں حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 داتا دربار کے خطیب مولانا مختار احمد ندیم نے اختتامی دعا کرائی، جس میں صوبائی وزیر اوقاف پنجاب چودھری شافع حسین، وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی علی ڈار، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان، منیجر حسن رضوان اور سردار گوہر مصطفیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریبات کے دوران زائرین کے لیے سکیورٹی، صفائی، رہائش اور دیگر سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ اختتامی دعا میں پاکستان کی ترقی، استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے