اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چہلم حضرت امام حسینؓ کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبہ بھر میں منعقد ہونے والی 730 مجالس اور 420 عزاداری جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، تمام ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز)، ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) اور ٹریفک پولیس کے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں تمام افسران اور اہلکاروں  نے ذمہ داری، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزرا، مشیران اور عوامی نمائندوں نے سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئے بھرپور رہنمائی فراہم کی، جبکہ پنجاب پولیس کو پاک فوج اور پاکستان رینجرز کا بھی مکمل تعاون حاصل رہا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ سپیشل برانچ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سمیت پنجاب پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس جانفشانی سے فرائض انجام دینے پر تحسین کے مستحق ہیں، انہوں  نے شہریوں، مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام، سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔

آئی جی پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار آئندہ بھی اسی جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے