اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پولیس شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، سی ٹی او لاہور

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یومِ شہدائے پولیس دراصل ان عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور شہداء کے مشن سے تجدیدِ عہد کا دن ہے، شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے اہلکار ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق پنجاب بھر میں پولیس کے 1,743 جبکہ لاہور میں 342 اہلکار شہادت کا عظیم رتبہ پا چکے ہیں، جن میں لاہور ٹریفک پولیس کے 6 جوان بھی شامل ہیں جنہوں  نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ انہیں ایسی بہادر فورس کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس نے ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، شہداء پولیس نے اپنا آج قوم کے محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کی داستانیں ہمیشہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ رہیں گی، بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتیں اور اہلکار شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے