اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

ملاقات کے دوران مرحوم کانسٹیبل فرحان طارق کے والد نے بیٹے کے بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست کی، جس پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیرِ غور لانے کی ہدایت کی۔

ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل کی اہلیہ کے علاج کے لیے طبی مالی امداد کی درخواست پر بھی متعلقہ افسر کو ہدایات جاری کی گئیں،جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد سیفل کی طبی مالی امداد کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

ٹریفک اسسٹنٹ ارسلان علی کی سرکاری رہائش کی فراہمی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیرِ غور لانے کا حکم دیا گیا، نائب قاصد علی رضا کی ٹرانسفر اور نائب قاصد اقصیٰ جبین کی تبادلے سے متعلق درخواستوں پر بھی آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے اور پولیس ملازمین و ان کے اہلخانہ کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے