اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 109 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 362 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 48 بچے، 38 مرد اور 23 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 263، خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 15 جبکہ آزاد کشمیر اور سندھ میں 2، 2 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 55، پنجاب میں 36، آزاد کشمیر میں 7، بلوچستان میں 8، سندھ میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

مون سون بارشوں سے مجموعی طور پر 799 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 379 مویشی سیلابی صورتحال کی نذر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 25 پلوں اور 23 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے