اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاسپورٹ تجدید میں سہولت، عازمین حج فوری بنیادوں پر پاسپورٹ بنوا سکیں گے

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزارت مذہبی امور کی کاوشوں سے حج 2027 کے عازمین کیلئے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی اہم سہولت فراہم کر دی گئی۔

وزارت کی درخواست پر پاسپورٹ آفس  نے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور  کے مطابق حج 2027 کیلئے ایسے پاکستانی پاسپورٹ کا مؤثر ہونا لازمی ہو گا، جو 16 نومبر 2027 تک کارآمد ہو، اسی مقصد کے پیش نظر پاسپورٹ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عازمین حج کی قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول کریں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج پاسپورٹ رولز 3(c) کے تحت مقررہ مدت سے پہلے بھی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرا سکیں گے۔

اس ضمن میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے علاوہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں قائم پاسپورٹ دفاتر کو بھی تجدید کی درخواستیں جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت مذہبی امور  نے تمام خواہشمند عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ مراحل کیلئے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ پہلے سے تیار رکھیں، کیونکہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر حج 2027 کیلئے کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے