28 Jul 2026
(لاہور نیوز) 29جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے تمام واساز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا تمام ایم ڈیز ضلعی انتظامیہ سے مؤثر رابطہ اور بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں، تمام ڈسپوزل سٹیشنز، مشینری اور آلات کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت ہے، بارشوں کے دوران فیلڈ عملہ ہر وقت متحرک رہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور دیگر تعمیراتی مقامات پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ کھلے گڑھوں اور تعمیراتی مقامات پر حفاظتی باڑ اور وارننگ سائنز نصب کرنے کا بھی حکم دیا۔
انہوں نے واساز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےمکمل تیاری اور فوری رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
