اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میرپور کے ہر ڈبے سے شیر نکل رہا ہے، فتح پر دل بہت خوش ہے: مریم اورنگزیب

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرپور کے ہر ڈبے سے شیر نکل رہا ہے جبکہ شاندار فتح پر دل بہت خوش ہے، کشمیری عوام نے (ن) لیگ پر بھرپور اعتماد کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں شاندار فتح پر دل بہت خوش ہے اور کشمیری عوام نے نواز شریف اور مریم نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرپور کے ہر ڈبے سے شیر نکل رہا ہے، نواز شریف کے مظفرآباد جلسے کے بعد ہی (ن) لیگ کی کامیابی واضح ہو گئی تھی۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں ایٹمی دھماکے کیے، ملک کو اندھیروں سے نکالا اور ترقی کی بنیاد رکھی، جبکہ مریم نواز نے پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھایا، اگر مخالفین نے انتخابات جیتنے ہیں تو انہیں نواز شریف اور مریم نواز جیسی قیادت سامنے لانا ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والے خود دھاندلی کی کوشش کرتے پکڑے گئے اور اب الٹا انتخابات چوری ہونے کا واویلا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے ترقی کا سفر مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام جان چکے ہیں کہ ترقی کا نشان مسلم لیگ (ن) ہے، آئندہ مرحلے کے انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے جب کہ کشمیر کے نوجوانوں کو بھی لیپ ٹاپس اور سکالرشپس کی سہولت ملنی چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ 2 اگست کو پولنگ اسٹیشنوں پر وقت سے پہلے پہنچیں اور شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کو امن کے داعی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ راولپنڈی میں شہباز شریف کی ترقیاتی خدمات نمایاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے