28 Jul 2026
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف ’’لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ‘‘ کے سربراہ مقرر ہو گئے۔
گورنر پنجاب نے بطور ایم این اے ’’لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ‘‘ کا سربراہ مقرر کر دیا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی ایکٹ 2012 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے منظوری دی، گورنر پنجاب نے فوری طور پر "لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ" تشکیل دینے کی منظوری دی۔
بورڈ کے چیئرمین محمد نواز شریف (ایم این اے/این اے-130) ہوں گے۔
