(لاہور نیوز) اگلے ماہ سورج گرہن ہو گا تو آسمان پر ایک نایاب نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔
امریکہ کے خلائی تحقیق کے ادارے ‘ناسا’ کنے بتایا ہے کہ 12 اگست کو مکمل سورج گرہن ہو گا لیکن اس نایاب مظہر س کو چند ممالک میں ہی دیکھا جا سکے گا، مکمل سورج گرہن کبھی کبھی ہی ہوتا ہے اور یہ تقریباً ہمیشہ گلوب کے کچھ حصوں میں ہی مکمل دکھائی دیتا ہے، گزشتہ مرتبہ مکمل سورج گرہن دو سال پہلے ہوا تھا۔
12 اگست 2026 کا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا کیونکہ سورج گرہن کے وقت پاکستان میں رات ہو گی، گرہن کا عظیم ترین لمحہ (Greatest Eclipse) 17:47 UTC پر ہو گا، اس وقت پاکستان میں وقت رات دس بج کر سینتالیس منٹ ہو گا۔ پاکستان معیاری وقت کے مطابق گرہن کا آغاز (جزوی مرحلہ، دنیا میں) رات 8:35 بجے ہو گا تاہم مکمل گرہن کا آغاز رات 9:59 بجے ہو گا۔
سورج گرہن کاعظیم ترین مرحلہ: رات 10:47 بجے شروع ہو گا اور مکمل گرہن کا اختتام رات 11:35 بجے ہو گا، سورج گرہن کا مکمل اختتام رات 12:59 بجے (13 اگست) ہو گا، یعنی صبح ایک بجے سب کچھ نارمل ہو جائے گا۔
چونکہ اس سورج گرہن کے آغاز کے وقت پاکستان میں سورج غروب ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے ہوں گے، اس لیے یہاں سے اسے دیکھا نہیں جا سکے گا۔
