اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہورمیں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں ، رواں سال 2 ہزار 129 گرفتار

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے رواں سال 2 ہزار 129 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا، 2 ہزار 93 ڈی پورٹ، 31 جیل منتقل، 5 ہولڈنگ سنٹرز بھجوا دیے گئے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم مؤثر انداز میں جاری ہے۔ حکومتی ایس او پیز کے تحت گرفتار افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ ڈویژنل ایس پیز غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کی خود نگرانی کریں اور اس ضمن میں مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے