اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار، چناب میں صورتحال بہتر

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مستحکم رہا اور دریائے چناب میں طغیانی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ کالا باغ پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 34 ہزار کیوسک، چشمہ پر 3 لاکھ 70 ہزار کیوسک جبکہ تونسہ بیراج پر 3 لاکھ 13 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادر آباد اور تریموں کے مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 43 ہزار کیوسک، خانکی پر 1 لاکھ 38 ہزار، قادر آباد پر 1 لاکھ 35 ہزار جبکہ تریموں پر 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ دریائے راوی میں بلوکی اور ہیڈ سدھنائی کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ بلوکی پر پانی کا بہاؤ 81 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جسڑ شاہدرہ پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ادھر نارووال کے نالہ بسنتر میں نچلے درجے جبکہ وزیرآباد کے نالہ پھلکو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ نالہ پھلکو میں پانی کا بہاؤ 5 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ کے مطابق بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، تاہم دریائے چناب کے بالائی کیچمنٹ میں بارشیں رکنے کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں سیلابی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے