اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکی وفد کا بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) امریکی وفد نے لاہور کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مزارِ علامہ محمد اقبال، شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد سمیت شہر کے اہم تاریخی مقامات کا معائنہ کیا۔

دورے کا آغاز مزارِ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال پر حاضری سے ہوا، جہاں وفد نے عظیم فلسفی اور قومی شاعر کو خراجِ عقیدت پیش کیا، بعد ازاں امریکی وفد نے شاہی قلعہ لاہور کا دورہ کیا اور حضوری باغ، دیوانِ عام، دیوانِ خاص، شیش محل، عالمگیری دروازہ اور تاریخی پیچر وال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وفد کو شاہی قلعہ کی تاریخی، ثقافتی اور تعمیراتی اہمیت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، بعد ازاں بادشاہی مسجد کے دورے کے دوران مسجد کے فنِ تعمیر، تاریخی پس منظر اور مذہبی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب نے امریکی وفد کا استقبال کیا اور مختلف تاریخی مقامات پر بریفنگ دی، اس موقع پر والڈ سٹی اتھارٹی کے دیگر اعلیٰ افسران بھی وفد کے ہمراہ موجود رہے۔

امریکی وفد نے لاہور کے محفوظ تاریخی ورثے، ثقافتی شناخت اور بحالی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تاریخی مقامات پاکستان کی ثقافتی پہچان کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہیں، والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق اس نوعیت کے دورے ثقافتی سیاحت کے فروغ اور تاریخی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے