اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بادامی باغ منڈی: صفائی آپریشن تیز، 94 ٹن سے زائد ویسٹ اٹھا لیا گیا

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) مون سون سیزن کے پیش نظر لاہور کی بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں صفائی آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے، راوی منڈی میں اتوار کے روز بھی جدید مشینری کے ذریعے صفائی اور ویسٹ کلیکشن کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔

حکام کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران جدید مکینیکل لفٹنگ اور کنٹینر سسٹم کی مدد سے کوڑا بروقت تلف کیا گیا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے دوران بادامی باغ منڈی سے 94 ٹن سے زائد ویسٹ اٹھایا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی کی سڑکوں کی روزانہ صفائی اور دھلائی کے عمل کو باقاعدہ شیڈول کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پہلی مرتبہ بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں میکانائزڈ سویپرز کے ذریعے سڑکوں کی دھلائی اور جدید صفائی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد مون سون کے دوران صفائی کی صورتحال کو مؤثر بنانا اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے