اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امیرِ عظیم کا انتقال، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا حافظ نعیم سے رابطہ

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرِ عظیم کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم امیرِ عظیم کے اہل خانہ سے بھی فون پر تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان اور مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے صدر عبدالمالک مجاہد نے بھی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے امیرِ عظیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

تعزیت کرنے والی شخصیات نے مرحوم کی دینی، تنظیمی اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے