اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے، بیشتر اضلاع میں 27 جولائی تک بارشوں کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں نورپور تھل میں 115، گوجرانوالہ 107، گجرات 94، نارووال 68، منڈی بہاوالدین 65، سیالکوٹ ایئرپورٹ 52، اوکاڑہ 46، جوہرآباد 40 اور سرگودھا میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور 37، منگلا 37، جہلم 32، شیخو پورہ 28، حافظ آباد اور قصور 27، چکوال 20، بہاولنگر 18 اور خانیوال میں 16 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں 5 روز کے دوران مجموعی طور پر 450 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان،، اٹک، مری اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز الرٹ ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل 27 جولائی تک جاری رہے گا، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے