اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسحاق ڈار سے ڈائریکٹر جنزل آئی اے ای اے کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہورنیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورانِ گفتگو خطے کی موجودہ صورتِ حال، امن و استحکام اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتکاری کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا، ڈائریکٹر جنرل نے اسلام آباد میں ہونے والے مفاہمتی معاہدے (ایم او یو) کے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے جاری رہنے پر امید کا اظہار کیا۔

 

دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدوار ی سے بھی آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں اس موقع پر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے کردار اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مضبوط اور مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی امن، تعاون اور سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے