اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کا کلائمیٹ ریزیلینٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ متحرک

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرتے ہوئے ورکنگ گروپ کو فعال کر دیا۔

 اس سلسلے میں مختلف سرکاری اداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپلائی چین کو درپیش موسمیاتی خطرات کی نشاندہی کے لیے جامع مطالعہ کیا جائے گا جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کی معاونت کے لیے مائیکروفنانس سکیمیں متعارف کرائی جائیں گی، اسی طرح مستحق موسمیاتی متاثرین کا جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے اور امدادی فنڈز کی شفاف تقسیم کے لیے ڈیجیٹل ڈسبرسمنٹ سسٹم نافذ کرنے کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ورکنگ گروپ نے موسمیاتی متاثرہ علاقوں کی خواتین کے لیے خصوصی روزگار پروگرام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا، تمام اراکین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے مطابق فوری عملدرآمدی فریم ورک تیار کریں، جس میں اہداف، ٹائم لائن، نگرانی کا نظام اور ادارہ جاتی ذمہ داریاں واضح طور پر شامل ہوں۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دو ہفتوں بعد ورکنگ گروپ کا دوبارہ اجلاس منعقد ہو گا، جس میں عملدرآمد پر ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، مزید برآں، ایس ڈی جی وار بجٹ اور متعلقہ ڈیٹا آئی ٹی ونگ سے حاصل کرنے، کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب ڈیش بورڈ پر خصوصی بریفنگ دینے اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بین الادارہ جاتی رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے