اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہورنیوز) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پرویز بٹ 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی وفات پر سائنسی، دفاعی اور قومی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

ڈاکٹر پرویز بٹ پاکستان کے جوہری اور اسٹریٹجک پروگرام کے بانی ارکان میں شمار ہوتے تھے۔انہوں نے 1963 میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں شمولیت اختیار کی اور 43 برس سے زائد عرصے تک ملک کے جوہری پروگرام کی ترقی اور استحکام کے لیے خدمات انجام دیں۔

وہ 2001 سے 2006 تک پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین رہے، ان کی قیادت میں پاکستان کے جوہری سائنس و ٹیکنالوجی پروگرام کو مزید وسعت ملی جب کہ نیوکلیئر پاور، ایندھن کے سائیکل اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے فروغ میں بھی انہوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈاکٹر پرویز بٹ قومی اہمیت کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے، وہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکریٹری، پلاننگ کمیشن میں جوہری توانائی کے مشیر اور وفات تک نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے مشیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے