اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گلشن راوی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(لاہور نیوز) گلشن راوی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق توحید پلی کے قریب دو ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ رکنے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں ملا، جس کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم 48 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فون، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے