اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ: پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل گئی، 52 سالہ شخص جاں بحق

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن میں پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے 52 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق محمد افضل اپنے گھر کے باہر بیٹھ کر پستول صاف کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی، جو ان کے سر میں جا لگی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق محمد افضل تین بیٹیوں اور دو بیٹوں کے والد تھے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے