اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائیاں: مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں لقمان، اسرار احمد، احتشام الحق، افضال احمد اور عبد الخالق شامل ہیں۔ ملزمان کو لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو بیرونِ ملک ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر ایک کروڑ 41 لاکھ 74 ہزار روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم احتشام الحق سال 2023 سے ایف آئی اے لاہور کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے