اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 28 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(لاہور نیوز) شادباغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 15 پر موصول ہونے والی کال میں اطلاع دی گئی کہ ایک ملزم شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی شادباغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا۔ تعاقب کے دوران کچھ فاصلے پر ایک ملزم گیلی زمین پر زخمی حالت میں پڑا ملا، جسے حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی، چوری، اسنیچنگ اور جھپٹا مارنے سمیت 28 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے