24 Jul 2026
(لاہور نیوز) رنگ روڈ پولیس نے دورانِ ڈیوٹی موبائل فون پر فیس بک اور ریلز دیکھنے والے ایک پیٹرولنگ آفیسر کو گرفتار کر کے اس کیخلاف دفعہ 155-C کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
رنگ روڈ اتھارٹی کے مطابق اہلکار کو عوامی خدمت اور ٹریفک کی مؤثر نگرانی کے بجائے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے حوالات منتقل کیا گیا۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ دورانِ ڈیوٹی غیر ضروری موبائل فون کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔
کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کا کہنا ہے کہ افسران اور اہلکاروں کی اولین ذمہ داری ٹریفک کی مؤثر مینجمنٹ اور شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کرنا ہے، جبکہ فرائض میں غفلت یا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
