اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاری اڈا میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاری اڈا کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تیسرا ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت عمران اور مون کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزمان ڈکیتی، اسنیچنگ اور جھپٹا مارنے سمیت 60 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فون، دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے