اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعۃ المبارک : پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب کی سخت ہدایات

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(لاہور نیوز) جمعۃ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران کو مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں، حساس تنصیبات اور دیگر اہم مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات کے اطراف پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے، جبکہ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں پر تعینات اہلکار مکمل الرٹ رہیں اور ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھیں۔

عبدالکریم نے کہا کہ فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور دیگر ملک دشمن و شرپسند عناصر کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں، افراد اور سامان کی جامع چیکنگ مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

آئی جی پنجاب نے حساس مقامات کے اطراف سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈی پی اوز سمیت تمام سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے