اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4,032 ملزمان گرفتار

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک منشیات فروشی میں ملوث 4 ہزار 32 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1,426 کلو گرام چرس، 412 کلو گرام آئس، 90 کلو گرام ہیروئن، 333 کلو گرام بھنگ، 39 کلو گرام افیون اور 18 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کرکے قبضے میں لی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور منشیات کی خرید و فروخت کے ساتھ اس کی سپلائی چین کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سی سی پی او  نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد و نواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

بلال صدیق کمیانہ  نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ہر سطح پر کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے