جرم وانصاف
لاہور ہائیکورٹ:خوشاب میں 244 کنال چراگاہ کی زمین واپسی کیخلاف درخواست پر ڈی سی کو نوٹس
21 Jul 2026
21 Jul 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خوشاب کے چک نمبر 2 میں 244 کنال چراگاہ کی زمین واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے الطاف حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل رمضان چوہدری ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ اراضی عارضی کاشت سکیم کے تحت سالانہ ٹھیکے پر الاٹ کی گئی تھی، تاہم ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اسے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" سکیم کے لیے واپس لے لیا، حالانکہ قانون کے مطابق اس سکیم کے تحت الاٹ کی گئی اراضی واپس نہیں لی جا سکتی۔
عدالت نے اراضی سے متعلق تمام کارروائی کو مقدمے کے حتمی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب سے رپورٹ طلب کر لی۔
