اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ناقص پلاسٹک فرنیچر فروخت کرنے کا الزام، دکاندار کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) صارف عدالت میں رنگ محل کی ایک پلاسٹک شاپ کے مالک کے خلاف مبینہ طور پر ناقص پلاسٹک کرسیاں اور میز فروخت کرنے پر 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔

دعویٰ چائے کے ہوٹل کے مالک سلیم اختر کی جانب سے دائر کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دکاندار  نے 6 پلاسٹک کی کرسیاں اور ایک میز ناقص میٹریل کی فروخت کیں، جس سے درخواست گزار کو نقصان اٹھانا پڑا۔

صارف عدالت نے درخواست وصول کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی دلائل کیلئے 27 جولائی کو طلب کر لیا۔

عدالت میں آئندہ سماعت پر ابتدائی بحث کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے اور مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے